ابنا: بنگلا دیش میں اپوزیشن کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی اپیل کے بعد گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیں،جبکہ غیر متوقع خراب حالات سے نمٹنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار گشت کر رہے ہیں،ڈھاکا شہر کو دوانتظامی زون میں تقسیم کیے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور دائیں بازو کی جماعتوں نے ہڑتال کی ہے۔تمام اسکول اور دفاتر بندہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ .......
/169